ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹیم کے ساتھیوں کے تئیں نازیبا تبصرہ کیلئے میکسویل پر جرمانہ

ٹیم کے ساتھیوں کے تئیں نازیبا تبصرہ کیلئے میکسویل پر جرمانہ

Sun, 04 Dec 2016 12:55:36    S.O. News Service

سڈنی،3؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل پر سڈنی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے موقع پر ٹیم کے ساتھی میتھیو ویڈ کے تئیں نازیباتبصرہ کرنے کے لئے جرمانے عائد کیا گیا ہے۔میکسویل نے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ گھریلو شیفیلڈ شیلڈ کرکٹ میں وکٹوریہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بلے بازی آرڈر میں ویڈ کے بعد چھٹے نمبر پر اترنے سے گزشتہ ہفتے ایڈیلیڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے منتخب کرنے کے لئے ان کے امکان کو نقصان پہنچا۔کپتان ا سٹیو سمتھ اور آسٹریلیا کے سلیکٹروں نے میکسویل پر جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ انہوں نے ریاستی ٹیم کے کپتان اور ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھی ویڈ کے تئیں تبصرہ کو نازیباپایا۔چیف کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا تھا کہ میڈیا کانفرنس میں میکسویل کا بیان مایوس کن تھا جس کے بعد اسمتھ اور آسٹریلوی ٹیم کے سینئر ارکان نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔اس جرمانے کے باوجود میکسویل کل ہونے والے مقابلے کے لئے دستیاب رہیں گے۔


Share: